پر امن افغانستان کیلئے تمام امن قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،سینیٹر عثمان کاکڑ

بدھ 18 ستمبر 2019 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ پر امن افغانستان کیلئے تمام امن قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب تک افغانستان میں امن نہیں آئے گا اس وقت تک خطے میں امن ترقی وخوشحالی نہیں آئے گی امن کانفرنس کاانعقاد سے افغانستان کے مسائل کوحل کرنے پر کافی اچھے اثرات مرتب ہونگے افغانستان میں کسی کی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے افغانستان امن کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا عثمان کاکڑ نے کہا کہ پشتون اور افغان عوام نے دہشتگردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اب مزید پشتونخوا وطن اور افغان وطن کو تباہی وبربادی کی طرف نہیں دھکیلیں گے بلکہ تمام امن پسند قوتوں کوچاہیے کہ وہ افغانستان کی ترقی وخوشحالی میں اپناکردار ادا کریں جب تک افغانستان میں امن نہیں آئے گا اس وقت تک خطے میں امن ترقی وخوشحالی نہیں آئے گی عثمان کاکڑ نے کہا کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں آئے گاخطے میں امن ترقی وخوشحالی نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی کیلئے تمام سیاسی وجمہوری قوتوں کو ایک پیج پر اکھٹا ہونا ہوگا وفاقی حکومت معاملات کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلارہے ہیں اور تمام اداروں کو مفلوج کردیا ہے اور ملک میں کوئی بھی ادارہ صحیح معنوں میں کام نہیں کررہا کیونکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ نہیں کرسکتے اگر اختیارات ان کے پاس ہوتے تو یہ عوام کے مفاد کیلئے کچھ کرسکتے تھے ملک کے داخلہ وخارجہ پالیسیوں کو پارلیمنٹ کے ذریعے ہونی چاہیے جب تک داخلہ وخارجہ پالیسی پارلیمنٹ سے نہیں بنیں گے اس وقت تک ہم تنہا رہیں گے 70سالوں میں جو کچھ کیا اب وہ نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افغان صدر کے قافلے پرحملے کی مذمت کرتے ہیں اور کچھ لوگ افغانستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے اور نہ ہی وہ افغانستان کوایک آزاد حیثیت سے تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں افغانستان میں امن کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ امن افغانستان کیلئے تمام امن قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب تک افغانستان میں امن نہیں آئے گا اس وقت تک خطے میں امن ترقی وخوشحالی نہیں آئے گی امن کانفرنس کاانعقاد سے افغانستان کے مسائل کوحل کرنے پر کافی اچھے اثرات مرتب ہونگے افغانستان میں کسی کی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کرینگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں