۹ بلوچستان میں کرپشن کے خلاف سب کو متحد ہوکر سابق وموجودہ حکمرانوں سے حساب لینا چاہیے ، مولاناعبد الحق ہاشمی

;نیب ،احتساب کے ادارے اور مقتدر پارٹیاں تو احتساب نہیں کر رہی عوام ہی کو دیانت دار قوتوں کیساتھ ملکر ان لٹیروں کا احتساب کرنا چاہیے،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 18 ستمبر 2019 23:51

_کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی نے کہ بلوچستان میں کرپشن کے خلاف سب کو متحد ہوکر سابق وموجودہ حکمرانوں سے حساب لینا چاہیے نیب ،احتساب کے ادارے اور مقتدر پارٹیاں تو احتساب نہیں کر رہی عوام ہی کو دیانت دار قوتوں کیساتھ ملکر ان لٹیروں کا احتساب کرنا چاہیے جماعت اسلامی نے خبیر پختونخواہ میں اپنی وزارتوں ،دودفعہ کراچی مئیر شب کے دوران جوخدمات وشفافیت کیساتھ عوام کی خدمت کی مخالفین اور دنیاکے بڑی بڑی سروے کروانے والوں نے بھی ان کی تعریف کی اورجماعت اسلامی کے امیر سمیت وزراء وسنیٹرزنے ہمیشہ سب سے پہلے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیااور آج بھی احتساب کیلئے سب سے پہلے اپنی قیادت کو پیش کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ شفافیت ،دیانت دار ی ، احتساب اوراخلاص حکومت وحکمرانی کیلئے اشد ضروری ہے جماعت اسلامی کی سیاست رضاالٰہی کے حصول عوام کی خدمت اور ملک میں اسلامی دیانت دار حکومت کیلئے ہیں ہم نے حکومت میں ہونے یا نہ ہونے کے باوجود ہمیشہ خدمات کے ریکارڈ قائم کیے آب بھی ہم بلوچستان سمیت پورے ملک میں ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں ہمارے تعلیمی اداروں میں لاکھوں بچے بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بلوچستان سمیت پورے ملک میں اب بھی جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بیوائوں ،غرباء ومساکین ،طلباء علمائے کرام کی ممکنہ مددتعلیمی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں کوئی اور سیاسی دینی قوم پرست پارٹی کی اس طرح خدمات ،دیانت دار ی کوئی نہیں بتاسکتاجماعت اسلامی کی اندرونی معیاری اسلامی نظام ،درس وتدریس اورتربیت کی وجہ سے جماعت اسلامی لسانیت ،موروثیت ،فرقہ ورایت ،کرپشن ، بددیانتی، فریب دیگر خرافات وبرائیوں سے الحمدا للہ اب تک پاک ہے اسی وجہ سے جماعت اسلامی دیگر جماعتوں سے ممتازوبہتر ین ہے ۔

جماعت اسلامی نے بلوچستان سمیت ملک کے ہر عوامی قومی دینی مسئلے پر اپنے قیام سے اب تک بھر پور آوازاُٹھائی خواہ ختم نبوت تحریک ہویا تحریک پاکستان وآئین پاکستان کی جدوجہدہو یا ملک حالت جنگ میں ہوجماعت اسلامی نے ہر اول دستے کامحب دین ومحب وطن پارٹی کا بھر پور کردار ادا کیا ۔اس کے باوجود جماعت اسلامی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی کرا چی میں جماعت اسلامی کے مقابلے میں ایم کیوایم بنائی گئی بلوچستان سمیت خبیر پختوںخواہ میں فتوے بازی الزامات لگائے گئے ہماری جدوجہد اللہ کی رضاوخوشنودی ، اتحاد ویکجہتی مسائل کے حل ،ہرظلم وجبر کے خلاف جاری رہے گی قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں