ض* بی این پی بلوچستان کی سب سے بڑی قوم پرست جماعت بن چکی ہے،محمد لقمان کاکڑ 22ستمبر کو جلسہ ان قوتوں پر کاری ضرب ہو گی جنہوں نے بلوچستان جیسے مالا مال صوبے کو بے دریغ لوٹا اور اسے ترقی دینے کی بجائے پسماندہ رکھا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:51

Rکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ بی این پی بلوچستان کی سب سے بڑی قوم پرست جماعت بن چکی ہے عوام کی جوق درجوق شمو لیت اس بات کی غمازی کر تی ہے کہ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے وہ واحد لیڈر ہے جنہیں عوام اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے اور وہ یہ باور کر تے ہیں کہ وہی امید کی آخری کرن ہے جو انہیں درپیش مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز نواں کلی کوئٹہ کے رہائشی محمد نسیم کاکڑ اور لعل محمد کاکڑ کے سینکڑوں ساتھیوں سے بی این پی میں شمولیت کے موقع پر کیا انہوں نے نئے شامل ہونیوالے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ بی این پی مظلوموں کی جماعت ہے اور پارٹی نے ہمیشہ بلوچستانی عوام کیساتھ ہونیوالے نا انصافیوں بلوچستان میں ہونیوالے ناحق قتل وغارت اور برادر اقوام میں نفرتیں پیدا کرنے کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے آج بھی بالائے دست قوتیں قبائلی جھگڑوں کو ہوا دینے میں بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں فرقہ واریت، لسا نیت ، مذہب حتی کہ زئی وخیلی کی بنیاد پر بھی عوام کو تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو سکیں بی این پی نے پشتون بھائیوں کی سلسلہ وار شمو لتیں خوش آئند ہے اور ہمیں پتہ ہے کہ تنگ نظر اور ضمیر فروشوں سے یہ عمل ہضم نہیں ہو پا رہی انہوں نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو جلسہ ان قوتوں پر کاری ضرب ہو گی جنہوں نے بلوچستان جیسے مالا مال صوبے کو بے دریغ لوٹا اور اسے ترقی دینے کی بجائے پسماندہ رکھا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں