کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تحریک انصاف بلوچستان کاکوئٹہ پریس کلب کے باہر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی ہدیات پر پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کیزیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عبدالباری بڑیچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور وکلاء نمائندوں نے شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جس پر کشمیر میں ظلم وستم بند کرنے اور کرفیو اٹھانے کے مطالبات درج تھے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عبدالباری بڑیچ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات اصف ترین ،ملک غفار کاکڑ، ادریس تاج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 45 دنوں سے کرفیو کے نفاذ اور کشمیریوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے کے باوجود صبح ازادی کی منزل قریب ہے کیونکہ بھارت تمام تر ہتکنھڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ مقبوضہ کشمیر کے ہر گلی گلی میں گونج رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا کہ کشمیر میں ہمارے بھائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے اور پوری دنیا پاکستان کے بیانیے کو پزیرائی مل رہی ہے، وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیریوں پر اپنا ظلم بند کرکے کرفیو ختم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیر کو تنہا نہ سمجھے پاکستان کی 22 کروڑ عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستانی عوام کشمیریوں کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں اور بلوچستان کے عوام و پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر کشمیر کے لیے کسے قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں