23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں منا یا جائے گا ،جما ل شاہ کاکڑ

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنر ل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بلوچ پشتون سمیت دیگر اقوام کا گلدستہ ہے 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں منا یا جائے گا پشتون کلچر ڈے ہو یا بلوچ کلچر ڈے ہو ہمیں منانی چاہیے تاکہ دنیا کو پیغام دے سکیں کہ پشتون اور بلوچ اقوام محب وطن ہیں اور دہشتگردی سے نفرت کااظہار کرتے ہیں ثقافت کو زندہ رکھنا مہذب قوموں کی نشانی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)وفاق کی علامت جماعت ہے مگر ملک میں تمام اقوام کے ثقافت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ ثقافت منانا زندہ قوموں کی مثال ہے جب کوئی قوم ذندہ ہو تو وہ اپنی ثقافت کو مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک گیر جماعت ہے اور تمام اقوام کی ثقافت کو منا نے کیلئے ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے ہے اور کلچر ڈے کو منا یا جائے تاکہ دنیا کو یہ بتا یا جاسکے کہ ہم زندہ قوم ہے اور اس وقت دنیا بھر میں جو دہشتگردی کی لہر برقرار ہے ان سے ہم نفرت کااظہار کرتے ہیں کیونکہ پشتون بلوچ مہمان نواز اور امن کے خواہاں لوگ ہیں ایسے صورتحال جو ہمارے علاقوں میں یہ کسی اور کے پیدا کردہ ہے ان سے ہمارا تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ 23ستمبر کو نکل کر پشتون کلچر ڈے کو منائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں