کوئٹہ، دیوار گرنے سے دو سگے بھائی جاں بحق

ہفتہ 21 ستمبر 2019 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) کوئٹہ کے علا قے کواری روڈ پر دیوار گرنے سے دو لڑکے جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے دونوںسگے بھائی ہیں ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ پر اچانک گھر کی دیوار کرگئی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جن کی عمریں سات اور آٹھ سال ہیں ، موقع ہی جاں بحق ہوگئے ، ایدھی ایمولینس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوں کوفوری سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا شوں کو ورثاء کے حوالے کردی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں