کوئٹہ میں 11سال بعد فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کر کٹ لوٹ آئی بلوچستان بمقابلہ جنوبی پنجاب کا میچ شروع ہوگیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) کوئٹہ میں 11سال بعد فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کر کٹ لوٹ آئی بلوچستان بمقابلہ جنوبی پنجاب کا میچ شروع ہوگیا، اس سال قائد اعظم ٹرافی کے چار میچز کھیلے جائیں گے ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو 11سال بعد کوئٹہ کے اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کا بلوچستان بامقابلہ جنوبی پنجاب کا میچ شروع ہوگیا ،بلوچستان کی ٹیم میں صوبے سے تعلق رکھنے والے چار مقامی کھلاڑی بسم اللہ خان ،شہباز، تیمور علی اور اصغر خان شامل کئے گئے ہیں ،میچ کے پہلے روز شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھا جبکہ ایوب اسٹیڈیم اور اسکے اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 24ستمبر تک جاری رہے گا پی سی بی حکام کے مطابق امسال کوئٹہ میں قائداعظم ٹرافی کے چار میچز کھیلے جائیں گے اس سلسلے میں ایونٹ کا دوسرا میچ 28ستمبر ،تیسرا میچ 28اکتوبر ۱ور چوتھا میچ 4نومبر کو کھیلا جائیگا،واضح رہے کہ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں آخر ی بار 2008میں بلوچستان اور خیبر پختوانخواء کی ٹیموں کے درمیان پینٹا گلولر کپ کا میچ کھیلا گیا تھا جبکہ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں 1996میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک انٹر نیشنل میچ بھی کھیلا جا چکا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں