عمران احمد نیازی نے جہاد کشمیر کیخلاف بیان دیکر امریکہ کو خوش کیا ایسے بیان کو امریکہ نے سراہا اور شاباشی دی ،حافظ حسین احمد

فواد چوہدری کشمیر جہاد کی امریکی ڈالروں کے لیے مخالفت علماء نہیں بلکہ عمران احمد نیازی کررہے ہیں،مرکزی ترجمان جمعیت علمائے اسلام

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک مائنس ون نہیں بلکہ اب مائنس آل ہوگا کیوں کہ پورا کچرا صاف کئے بغیر کام نہیں چلے گا ، مدارس کوقومی دھارے میں لانے والے سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی اسلامی دھارے میں لے آئیںمدارس عربیہ پہلے سے ہی قومی دھارے میں ہیں۔

وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں بلوچستان کے مختلف مدارس کے ذمہ داروں اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر سائنس فواد چوہدری نے علماء کے خلاف تازہ ہرزہ سرائی میں کہا ہے کہ کشمیر جہاد کے لیے علماء آواز نہیں اٹھا رہے کیوں کہ افغان جہاد میں ڈالر ملتے تھے اور کشمیر جہادمیں ڈالر نہیں مل رہے پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران احمد نیازی نے امریکہ جانے سے قبل یہ بیان دیا کہ پاکستان اور باہر سے کشمیر جہاد کے لیے جانیوالے کشمیریوں کے ساتھ ظلم کریں گے وہ ظالم ہوں گے اور آج امریکہ نے عمران احمد نیازی کے جہاد کشمیر کے خلاف بیان اور موقف کو سراہا اور ان کو شاباشی دی ، فواد چوہدری کشمیر جہاد کی امریکی ڈالروں کے لیے مخالفت علماء نہیں عمران احمد نیازی کررہے ہیں آپ اپنا ریکارڈ درست رکھیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کشمیر پر ثالثی کی آڑ میں نیا کھیل کھیلنے کے بجائے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے متفقہ قراردادوں پر بھارت کو عمل کرنے پر مجبور کریں ، انہوں نے کہا کہ عمران احمد نیازی جتنی بار امریکہ حاضری دیں گے اتنا وہ امریکی فریب کے دلدل میں دھنستے جائیں گے ، ان 2دوروں سے چین جیسے مخلص دوست سے دوری اور سی پیک کے عظیم منصوبہ کو پیک کرنے اور آئی ایم ایف کے کارندوں کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت اور خزانے کی تباہی جیسے اقدامات کئے گئے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں