حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ہرگز غافل نہیں، ڈینگی مرض کے تدارک کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں،وزیر صحت میر نصیب اللہ مری

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈینگی کے مرض کے تدارک کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تمام اضلاع سے روزانہ کی بنیاد ہر رپورٹ طلب کی گئی اور متاثر علاقوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے بلوچستان میں ڈینگی کے مرض کو بڑھنے سے پہلے ہی عوام کو اس سے نجات ما مکمل عزم رکھتے ہیں حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ہرگز غافل نہیں اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر صحت نے کہا یے کہ لسبیلہ۔

تربت اور دیگر علاقوں میں ڈینگی کے مریض آنے کی شکایت کاحکومت نے فوری نوٹس لیا یے اور حب کے علاقے میں جام غلام قادر ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈ قائم کردیا گیا ہے جسے تمام وسائل فراہم کئے جارہے ہیں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو اس بارے واضع تاکید کی گئی ہے کہ وہ ڈینگی کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس جاری کریں تاکہ بروقت مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے سندھ۔

(جاری ہے)

پنجاب اور خیر پختونخوا کے بعدبلوچستان میں ڈینگی کے کیس سامنے آنے کے بعد حکومت پوری طرح الرٹ ہے صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو بیماریوں سے نجات کیلئے وہ تمام سہولیات فراہم کرے جو ملک کے دیگر بڑے شہروں میں دستیاب ہے عوام الناس مثبت اور تعمیری کاموں میں حکومت کا ساتھ دیں وزیر صحت نے مزید کہا کہ ڈینگی کی وبا ملک بھر میں پھیل چکی ہے صوبائی حکومت اس بارے تمام اضلاع سے رابطے میں ہے اور کسی بھی شکایت کا بروقت نوٹس لیا جارہا ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں