پی ایم اے کوئٹہ ذون کی چمن میں اسسٹنٹ کمشنر کی لیڈی ڈاکٹر سے مبعینہ بدتمیزی کی مذمت

چمن سے شروع ہونیوال احتجاج میں وسعت دینے کا اختیار رکھتے ہیں، پی ایم اے کوئٹہ حکومت فوری طور پر اے سی چمن کے خلاف ایکشن لے، پی ایم اے کوئٹہ ذون

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو چمن میں اسسٹنٹ کمشنر چمن کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی اور حراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پی ایم اے کوئٹہ زون پی ایم اے چمن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس واقع کے خلاف احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے بیان میں کہاگیا کہ میڈیکل کے شعبے میں سول انتظامیہ کی مداخلت کے خلاف پی ایم اے کوئٹہ نے ہمیشہ مخالفت کی ہے اور ہر فارم پر مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں سول انتظامیہ کی مداخلت سے متعلق نورالحق بلوچ کے دور جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے پی ایم اے کوئٹہ زون نے وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر چمن کی غیر اخلاقی حرکت کا سختی سے نوٹس لیکر سخت سے سخت سزا دی جائے اگر مذکرہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو چمن سے شروع ہونیوالے احتجاج کو مزید وسعت دینے کا اختیار رکھتے ہیں اٴْنہوں نے حکومت سے میڈیکل کے شعبے میں سول انتظامیہ کی مداخلت سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں