ماضی میں کھلاڑیوں اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو بہت گلے رہے ہیں

،صوبائی حکومت اپنے ہیروز کی بھر پور قدر رکرتی ہے ،کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ،لیاقت شاہوانی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ماضی میں کھلاڑیوں اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو بہت گلے رہے ہیں صوبائی حکومت اپنے ہیروز کی بھر پور قدر رکرتی ہے او ر انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو عالمی چیمپئن باکسر محمد وسیم کے ہمراہ کوئٹہ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر محمد وسیم کا استقبال کیا ہے کل محمد وسیم کے اعزاز میں وزیراعلیٰ نے پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے اس تقریب میں محمد وسیم کے تحفے تحائف اور کیش انعامات سے نوازہ جائے گا ،اس موقع پر باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر اپنے لوگوں کامشکور ہوں پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے بھرپور تعاون کیاانہوں نے کہا کہ گلاسکو میں چھ ماہ کی مشکل ٹریننگ کی اپنی اس فتح کو کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں میرے کنٹریکٹرنے مجھ پر بہت سخت محنت کی ہے میں نے حکومتی عدم توجہی کا کبھی گلہ نہیں کیا وسیم اکرم اور شعیب اختر نے یہ معاملہ اٹھایا کہ سپورٹس سٹار کے لئے استقبال نہیں ہواانہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے بہت وعدے کئے تھے لیکن میں وہ سب بھول چکا ہوں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں