ضلع نوشکی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لگڑ بھگڑ کی ہلاکت کیس میں تین افراد کو تین تین ماہ قید اور پینتالیس پینتالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ضلع نوشکی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لگڑ بھگڑ کی ہلاکت کیس میں تین افراد کو تین تین ماہ قید اور پینتالیس پینتالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ میں تین افراد کی لگڑ بھگڑ کو پھتر مارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو کارروائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد عدالت نے تین ملزمان کو تین تین ماہ قید اور پینتالیس پینتالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تینوں ملزمان نے لگر بھگڑ کو نہ صرف پتھروں کے وار کر کے مارا بلکہ اس کی ویڈیو بنائی اور مارنے کے بعد ان میں سے دو نے اس کے قریب بیٹھ کر تصویر بھی بنائی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں