ائیرپورٹ روڈ پر صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے،طارق جاوید مینگل

روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے، عوام اور تاجر برادری سے گزارش ہے کہ کچرہ صرف مقررہ کچرہ دان میں ہی ڈالیں میرا عملہ زمین پر پڑے کچرے کی صفائی کرتی ہے اور اگلے دن پھر کچرہ دان کی بجائے زمین پر کچرہ پڑا نظر آتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل کے ہدایات پر ائیر پورٹ روڈ کی صفائی کا کام مزید تیز کر دیا گیا ہے، ائیرپورٹ روڈ پر جاری صفائی کے کام کا دورہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے کہا کہ خاص طور پر ائیرپورٹ روڈ پر جب میرا عملہ صفائی کرتی ہے تو اگلے دن پھر سے وہی صورتحال ہوتی کہ کچرہ مقررہ کچرہ دان کی بجائے زمین پر پھینک دیا ہوتا ہے، انھوں نے کہا کہ وزیر علی بلوچستان کے خصوصی احکامات پر ائیرپورٹ روڈ کی صفائی ایگزیکٹیو انجینئر میکینیکل انچارج زون 2 عبدالحق بلوچ اور چیف سینیٹیشن افسر انور لہڑی کی مشترکہ آپریشن کے تحت جاری ہے، انھوں نے کہا کہ ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ شہر کا چہرہ ہے اور اسے وزیر علی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات کے ویڑن کے مطابق اس کی ہر طرح کی خوبصورتی موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے کی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں کوئٹہ کے تمام رہائشیوں تاجر برادری و دیگر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق میٹروپولیٹن اس وقت 35 لاکھ آبادی کی خدمت کر رہی ہے جس کی روزانہ کچرہ پیداوار تقریباً 1250 میٹرک ٹن ہے اور انتھک محنت و کوششوں کے بعد موجودہ مشینری اور افرادی قوت 600 سے 700 میٹرک ٹن کچرہ اٹھا پاتی ہیں اور بقایہ 500 سے 550 میٹرک ٹن رہ جانے کی وجہ سے ہمیں دیکھنے کو ملتا ہے جس پر درکار وسائل کی فراہمی کے بعد ہی مکمل طور پر قابو پایا جا سکے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے مزید کہا کہ کافی مشاورت کے بعد نئے پلین کے تحت کوئٹہ شہر کو 10 زون میں تقسیم کر لیا گیا ہے اور کئی حلقوں میں گھروں سے کچرہ لینے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے جس سے عوام الناس کو صفائی میں بہتری کے حوالے سے واضح فرق نظر آئے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ کے ہوٹلز انتظامیہ سے فرداً فرداً ملے اور انھیں تاکید کی کہ وہ کچرہ مقررہ کچرہ دان میں ہی ڈالیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں