چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو کے زیر صدارت اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کے بابت پی اے سی اجلاس

پیر 23 ستمبر 2019 23:32

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو کے زیر صدارت اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کے بابت پی اے سی اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت بلوچستان کے اضافی اخراجات بجٹ 2017 اور 18 اور اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کے پبلک فائنانشل منیجمنٹ معاملات اور ان کی توثیق کے متعلق اٹھارہ آڈٹ پیراز پر غور و خوص کیا گیااس موقع پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان اور فائنانس ڈپارٹمنٹ کے مجاز حکام آئینی اور قانونی پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ مزکورہ اٹھارہ پیراز سے باہمی مفاہمت کے ساتھ اعتراضات دور کریں- چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فنانس اور اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کا بلوچستان کے مالی معاملات کے بابت ربط، باہمی تعاون و افہام و تفہیم کا فقدان نظر آتا ہے جو کہ کسی بھی طور پر قابل قبول اور قابل ستائش نہیں، اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بلوچستان میں مالی امور انتہائی کمزور ہیں جنہیں درست کرنے کیلئے اکاونٹنٹ جنرل اور محکمہ فائنانس کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گی- اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلوچستان سردار یار محمد رند، سید فضل آغا، میر زابد علی ریکی اور ثنا بلوچ موجود تھی- علاوہ ازیں سیکرٹری فنانس نورالحق بلوچ، ڈی جی اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان خواجہ اویس، ڈی جی آڈٹ غلام سرور مندوخیل، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس لعل جان جعفر، سپیشل سیکرٹری پی اے سی طاہر شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون مشتاق احمد و دیگر حکام موجود تھی- اجلاس میں متعلقہ پیراز پر فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی اے سی نے ہدایت دی کہ محکمہ فائنانس اور اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان متعلقہ پیراز پر اٹھائے گئے اعتراضات کو دور کریں، محکمہ آڈٹ سے مزکورہ پیراز باقاعدہ طے (Settle) ہونے یا نا ہونے کی صورت میں تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پی اے سی میں جمع کرانا لازم ہو گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں