سیف اللہ نیازی کا پارٹی میں کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے آج پی ٹی آئی جس مقام پر ہے اس کا سہرا انہی کو جاتا ہے، محمد آصف ترین

پیر 23 ستمبر 2019 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین نے کہا ہے کہ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی کا پارٹی میں کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے آج پاکستان تحریک انصاف جس مقام پر ہے اس کا سہرا انہی کو جاتا ہے ۔ موصوف نے جن مشکل ترین حالات میں چیئرمین عمران خان کا ساتھ دیا اور جس طریقے سے اپنی پوری زندگی وقف کردی ہے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیف اللہ نیازی نے اپنے کردار سے یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر انسان کی نیت اچھی ہو تو کامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے ۔ ان کے کردار نے ثابت کردیا ہے کہ سیاست کا حقیقی معنی مفادات ، اقتدار نہیں ہے بلکہ خدمت ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اپنے معاشرے میں یہ مشاہدہ اور تجربہ کرچکے ہیں کہ یہاں پر سیاست کرنے والوں کا نصب العین اور مقصد صرف اور صرف اقتدار کا حصول مفادات حاصل کرنا ہوتا ہے ۔

سیاست دانوں کا ہائے روز ذاتی مفادات کی غرض سے پارٹیاںبدلنا معمول بن چکا ہے ۔ لوگوں کے نظریات عوام کی خدمت ، ملک کی ترقی نہیں بلکہ اپنی تجوریاںبھرنا اور وقت کے ساتھ ساتھ عوامی امنگوں کا سودا کرکے اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنا ہے لیکن اس کے برعکس ایسے عظیم اور مخلص سیاستدان بھی موجود ہے جو اپنے لیڈر ، پارٹی اور سب سے بڑھ کر عوامی مفادات کی خاطر اپنی ذاتی زندگی قربان کئے ہوئے ہیں جن میں سیف اللہ نیازی بھی شامل ہیں ۔

تاریخ میں جب بھی عمران خان اور تحریک انصاف کا ذکر ہوگا تو اس کے ساتھ سیف اللہ نیازی کی قربانیاں اور جدوجہد روز روشن کی طرح عیاں ہوں گی ، اقتدار سے پہلے کٹھن حالات میں اور خاص کر اسلام آباد دھرنے کے دنوں میں ان کی خدمات اور کارکنوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں عمران خان کے وژن سے آگاہ کیا ان کی نذیر ماضی میں نہیں ملتی ۔ اس لئے ضروری ہے کہ سیف اللہ نیازی جیسی شخصیت کی پارٹی کارکنوںسمیت عوام بھی قدر کریں ۔

موصوف کی قربانیاں اور جدوجہد کا اعتراف وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خوف کئی مواقعوں پر کیا ہے جس کی زندہ مثال اس بات کی دلیل ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر بنادیا گیا ہے۔ محمد آصف ترین نے کہا ہے کہ یہ میرے مشاہدے کی بات ہے کہ بطور چیف آرگنائزر وہ جس ہمت اور انتھک محنت کی بدولت پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں وہ قابل فخر و باعث تحسین ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف ان کی قیادت میں مزید مضبوط ہوگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں