کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تمام سرکلز میں کھمبوںپر میٹروںکی منتقلی کا عمل جاری

پیر 23 ستمبر 2019 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے تمام سرکلز میں کھمبوںپر میٹروںکی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بروز پیر کیسکوخانوزئی سب ڈویژن کاعملہ خانوزئی بازارمیں میٹروںکی منتقلی کے لئے کام میں مصروف تھے تو اس دوران ایک شخص نے آکر کیسکواسٹاف کوکام کرنے سے روکااور پھر سب ڈویژن کیسکوکے دفترآکر ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اوردیگراسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کرکے تمام اسٹاف کو باہر نکالا اور سب ڈویژن کادفتر زبردستی بندکیااور عملہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

بعدازاں کیسکونے تحصیلدار کاریزات میں مذکورہ شخص کے خلاف غنڈہ گردی اورکارسرکارمیں مداخلت پر ایف آئی آرکے اندراج کے لئے تحریری درخواست جمع کرادی واضح رہے کہ مذکور ہ شخص بجلی کے بلوںکی مدمیں کیسکوکانادہندہ بھی ہے دریں اثناء کیسکوانتظامیہ نے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ فیلڈمیں کیسکواسٹاف کو تحفظ فراہم کیاجائے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی بخوبی انجام دے سکیں اور مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں