طاغوتی اور کفری قوتیں کا مقصد محض فتنہ و فساد برپا کر کے دنیا کا امن و سلامتی تباہ و برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں ہوتا،رہنما جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

پیر 23 ستمبر 2019 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی صوبائی کنونیئر مفتی شفیع الدین ڈپٹی کنوئینرحاجی عبیداللہ حقانی نے کہا کہ طاغوتی اور کفری قوتیں کا مقصد محض فتنہ و فساد برپا کر کے دنیا کا امن و سلامتی تباہ و برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں ہوتا افغان کٹھ پتلی حکومت امن کانفرنس سے افغان قوم کی آنکھوں میں دھول جونکاجارہا ہے اور ہمارے قوم پرست بھی اغیار کی زبان بول کر امریکہ سے وفاداری کی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش میں تھی پشتون قوم پرست اپنی آقاوں کی خوشنودی کے لییامارت اسلامیہ افغانستان کے مقدس جہاد کے خلاف زبان درازی میں مصروف ہے جب روس نے افغانستان پر قبضہ کیا اور بیس لاکھ افغانوں کاخون بہایا تو آزاد اور تاریخی افغانستان کے دعوے دار قوم پرست روس کے سامنے سربسجود ہوگئے۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے متحدہ افغانیت کے دعوں کو پس پشت ڈال کر روس سے پشتونوں کی خون پر زبردست مفادات حاصل کرلیے اورروس کی عروج کے وقت قوم پرستوں کانوشتہ دیوار کہ امریکی سامراج مردہ باد.اور سرخ انقلاب زندہ باد لیکن جب مجاہدین اسلام کی قربانیوں کی بدولت سویت یونین کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا اور قوم پرست کوزلت کاسامناکرناپڑا تو روسی یتیم کونئے آقاکاتلاش تھا دنیا نے ضمیر فروشی کا منظر دیکھ لیا ۔

امریکہ نے جب افغانستان پر یلغار کی تو قوم پرست پھر امریکہ کی گود میں پڑکر امریکہ کی غلامی کوقبول کیا آزاد اور تاریخی افغانستان پر امریکہ کی حملے کاخیر مقدم کیا اور آج امریکہ کی شکست پرغم سے نڈھال ہورہاہے قوم پرست اور افغان کٹھ پتلی حکومت افغانستان پر امن کی خواہش رکھتے ہیں تو غیر ملکی افواج کی انخلا اور مذکرات میں رخنہ ڈالنے پر امریکہ کے سامنے کیوں بے بس ہو چکے ۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ جذبہ جہاد کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ رکھیں اورجب تک مسلمانوں میں جہاد جاری رہا اس وقت تک اسلام کاغلبہ کفار پر پوری آب و تاب سے قائم رہے گا مسلمان نے حب دنیا اور عیش پرستی کی وجہ سے جہاد فی سبیل اللہ کو چھوڑ دیا تو ذلت ان کا مقدر بن گئی۔ اور آج عالم اسلام کی حالت زار سے یہ معلوم ہورہاہے کہ وہ کس قدر ذلت و رسوائی کا شکار ہے۔

کفار ملت واحد بن کر بھیڑیوں کی طرح اہل اسلام پر ہر طرف سے جھپٹ رہے ہیں اورمسلمان جہاد کی چھوڑنے سے ذلت و رسوائی کاسامناکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ استعماری قوتوں کی جبر واستبدادکے خلاف اور اسلام کے قیام وبقا کے لیے مجاہدین اسلام کے عظیم قربانیوں کو امت مسلمہ فراموش نہیں کرینگے ان لازوال قربانیوں کے برکات وثمرات سے امت مسلمہ آزاد ہواں میں سانس لے رہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں