ً برا ہو ئی قومی تشخص کے خلاف ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت سازشیں کی جارہی ہیں،ترجمان

پیر 14 اکتوبر 2019 22:10

ٌکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) برا ہو ئی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ برا ہو ئی قومی تشخص کے خلاف ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت سازشیں کی جارہی ہیں اور جان بوجھ کر اسے سیاسی ایشو بنایا جا رہا ہے ترجمان نے کہاہے کہ برا ہو ئی اس خطے کی سب سے قدیم قوم اور تہذیب ہے جس کی قدامت نو ہزار سال پرانی ہے لیکن کچھ نا عاقبت اندیش قوتیں ہمیشہ سے برا ہو ئی قومی تشخص کو مٹانے پر تلی ہو ئی ہیںبد قسمتی سے اس میں پرا ئے لوگوں سے زیادہ خود برا ہو ئی بولنے والو ں کا ہاتھ ہے جو کہ سیاسی مفادات اور اپنے ووٹ بینک کو بڑھانے کے لیے مسلسل برا ہو ئی زبان ،ثقافت اور قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں گذشتہ روز سے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایک کتاب میں برا ہو ئی قوم کے حوالے سے چھپے ایک مواد کولے کر جو ہنگامہ کھڑا کیاگیا ہے وہ اسی سلسلے کی ایک کھڑی ہے اس سے ان سیاسی قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ برا ہو ئی قوم اب بیدار ہو چکی ہے اور وہ اپنی قومی تشخص کو بچانے کے لیے اٹھ کھڑے ہو چکے ہیںجوکہ برصغیر کے قدیم ترین تہذیب اور قومی تشخص کو بچانے کے لیے کمر بستہ ہیں بیان میں مزید کہا گیاہے کہ برا ہو ئی قوم کے خلاف تمام تر سازشوں کا کھل کر مقابلہ کیا جائے گا انہو ں نے کہا ہے کہ براہو ئی قومی تشخص نصاب کے ایک کتاب سے بڑھ کر لوگوں ی دلوں میں بستی ہے اسے لوگوں کے دلوں سے تو نہیں نکالاجاسکتا نصاب میں شامل براہو ئی قومی تشخص کے خلاف واہ ویلاکرنے والوں کا برا ہو ئی مخالف چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے بیا ن میں ایک اسٹوڈنٹس تنظیم کی جانب سے برا ہو ئی قوم کو تہذیب سے عاری کہنا اس تنظیم کی جانب سے برا ہو ئی کے خلاف بغض اور عناد کی اعلٰی مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے یہی باتیں سردار خان گشکوری نے برا ہو ئیوں کے خلاف آج سے کئی سال پہلے اپنی ایک کتاب میں کہی تھی بدقسمتی آج ان باتو ں کو اس تنظیم کے لو گ دہرا رہے ہیں جس کی سرابراہ سے لے کر 90فیصد ارکان خود برا ہو ئی ہیںبیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بورڈ کے نصاب میں شامل بر اہو ئی کے حوالے سے الفاظ کواگر چھیڑاگیا تو اس سلسلے میں شدید احتجاجی راستہ اختیار کرنے کے ساتح ساتھ عدالت عالیہ کا دراوازہ کھٹکھٹانے سے بھی گریز نہیں کیا جا ئے گا جس کی تمام تر زمہ داری بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں