صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی مذمت

منگل 15 اکتوبر 2019 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بد امنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے دہشتگردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن ہے سیکورٹی فورسز نے امن وامان کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ملک دشمن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائیںگے ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی گاڑی پردھماکے کی مذمت کرتے ہیں ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیںبم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے دشمن ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے صوبائی وزیر داخلہ نے دھماکے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں