کوئٹہ پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، اہلکار شہید ، 10افراد زخمی

دھماکے کے بعدپولیس گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ،فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھائی

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) کوئٹہ میں پولیس موبائل پر موٹرسائیکل میںنصب ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروںسمیت10افرادزخمی ہوگئے دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈپرنامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے پولیس کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارخلیل احمدشہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت10افرادسہراب خان ،حیات اللہ ، شاہد نذیر، ظہیراحمد، بشیراحمد،داود،واجد علی ، خیر محمد، عبداللہ ،خالد محمود زخمی ہوگئے دھماکے کے بعدپولیس گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعش اورزخمیوںکو فوری طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور عمارتوں کو کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس اور بم ڈسپوزل کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں