پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی ڈبل روڈ دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،سینئر نائب صدر میر چنگیز جمالی،نائب صدر میر مولا بخش گورگیج،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ربانی خلجی،فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمید کاکڑ ,رابطہ سیکرٹری سردار سرور سلیمانخیل, میڈیا سیل انچارج حیات خان اچکزئی نے ڈبل روڈ کوئٹہ پرپولیس موبائل پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں پولیس اہلکا ر کی شہادت اورپولیس اہلکاروں سمیت شہریوںکے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے ،اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیںمعصوم شہریوں اور عوام کی حفاطت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے کسی درندے سے کم نہیں ہیں اللہ تعالی شہدا کے لواحقین کو صبر عطا کریں اور شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیںزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں