جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت امن و امان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں روز روز لاشیں گرنا اور کشت وخون ناقابل برداشت ہے جمعیت علماء اسلام اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اس قسم کے دلخراش واقعات میں ملوث افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں