بلوچستان یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کیلئے ویڈیو بنانے کا عمل انتہائی سنگین اور تشویشناک ہے ،صوبائی ترجمان نیشنل پارٹی

واقعے کی شفاف تحقیقات اور منطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے تاکہ بلوچستان کے عوام بچیوں کو بلاخوف و خطر اعلء تعلیم کے حصول کو ممکن بنائے،بیان

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے لئے ویڈیو بنانے کے عمل انتہائی سنگین اور تشویشناک ہے جو کہ مجموعی سماج کے لئے المیہ ہے اس طرع کے واقعات تعلیمی ادارے میں ہونا قابل مذمت یے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان وسیع رقبے پر محیط صوبہ ہے۔

جو سماجی معا شی اور تعلیمی پسماندگی کا عملی نمونہ رہا ہے۔طویل بدامنی نے بھی مذید تعلیم کے شعبے کو متاثر کیا ہے۔اس لئے بلوچستان یونیورسٹی جس کو بلوچستان کی اولین درسگاہ کی حیثیت حاصل ہے اور بلوچستان کے تمام نامور سیاسی علمی ادبی اور اکیڈمک شخصیات اسی ادارے سے فارغ التحصیل ہے۔اس ادارے کو اعلء اور مقدس مقام حاصل رہا ہے بیان میں کہا گیا کہ کچھ عرصے سے جامعہ بلوچستان کی انتظامی کردار منفی سمت گامزن ہے طلباء تنظیموں پر پابندی۔

(جاری ہے)

طلباء میں گڈ اور بیڈ کی تفریق بدعنوانی اور ملازمتوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی جیسے سنگین مسائل سامنے آرہے تھے۔دوسری طرف وائس چانسلر بھی متنازعہ حیثیت حاصل کر چکے ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حالیہ ہراسگی کے واقعہ نے طلباء تنظیموں کی جانب سے گذشتہ سال کے الزامات کو ثابت کیا۔اور اس واقعہ نے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو طلباء کے غیر محفوظ بنایا ہے۔جس بلوچستان تعلیم کے حوالے مذید پسماندگی کا شکار ہوگااس واقعے کی شفاف تحقیقات اور منطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے تاکہ بلوچستان کے عوام بچیوں کو بلاخوف و خطر اعلء تعلیم کے حصول کو ممکن بنائے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں