سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں حفاظتی و آگاہی مہم شروع کردی

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر سعید احمد لاڑک نے آج موسم سرما میں حفاظتی و آگاہی مہم 2019-20ء کے سلسلے میں آگاہی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم کے لئے روانہ ہونے والی ٹیموں کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے سعید احمد لاڑک نے کہا کہ اس آگاہی مہم کا مقصد لوگوں میں سوئی گیس کی صحیح استعمال اخراج اور حادثات سے بچائو کے شعور اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جانفشانی سے اپنی خدمات سرانجام دیں تاکہ شدید سردی کے موسم میں گیس کے حادثات میں کمی آجائے۔ سعید احمد لاڑک نے لوگوں خصوصاً صارفین سے کہا کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے جنرل منیجر مدنی صدیقی بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں