قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،میر ضیاء لانگو

عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کا رلایا جائے گا،وزیر داخلہ بلوچستان

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کا رلایا جائے گا۔صوبے میں امن واما ن کی صورت حال کو بر قرار رکھنے کیلئے موجودہ حکومت مو ثر اقدامات اٴْٹھا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور حیدرعلی شکوہ۔ ،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ ، کے علا وہ دیگر حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اج صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری نظر آرہی ہیں جو کہ سیکورٹی فورسز کی قابل فخرکارکردگی اور محب وطن عوام کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں موجودہ صوبائی حکومت قانون کی حکمرانی سے متعلق روڈ میپ پر مکمل عمل درآمد کیلئے ہر ممکناقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ مزید بہترئی کی گنجائش موجودہ ہیں۔جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے پولیس ،لیو یز فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہیں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے صوبائی کا بینہ نے پانچ سالہ جا مع پلان کی منظوری دی۔

اچھی گورننس، مثالی طرز حکومت،معاشی ترقی کے اہداف کے حصول، عوام کو تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے زریعے عسکریت پسندی،انتہا پسندی اور منفی سوچ کو معاشرے پر اثر انداز ہونے سے روکا جا سکے گا . جس سے دیرپا کی بنیادوں پر امن کا قیام ممکن ہو سکے گا۔اور سیکورٹی کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گئے،اجلاس میں صوبے کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے جاری اقدامات اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو فعال کرنی; سی پیک منصوبوں پر بلوچستان میں عملداری اور مقامی آبادی کی ترقیاتی عمل میں شراکت داری یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں صوبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور ترقیاتی عمل کی راہ ہموار ہوئی ہی.تاہم ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے مو زوں پر امن ماحول کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔ بلوچستان کو امن وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومتی اقدامات میں ہر طبقہ فکر کی شراکت داری ضروری ہے اور تمام اہم صو بائی امور پر سب کو ساتھ لیکر چلنا حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں