کوئٹہ ،ڈبل روڈ پر ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او انڈسٹریل کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:28

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او انڈسٹریل کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، دھماکہ میں ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ دس افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس کے مطابق کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر منگل کی شام ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او انڈسٹریل تھانہ محمد ایاز کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں قتل اقدام قتل ایکسپوزو ایکٹ ،اور انسداد دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، دوسری جانب پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ،پولیس اور سی ٹی ڈی کے حکام نے دھماکے کے مقام کو بند کرکے وہاں سے بدھ کی صبح مزید شواہد جمع کئے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں