جامعہ بلوچستان میں مبینہ طورپرطلباء وطالبات کوہراساں کرنے سے متعلق واقعے سے پشتون بلوچ معاشرے کاسرشرم سے جھک گیاہے،ہدایت اللہ پیرزادہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنونیئرہدایت اللہ پیرزادہ نے جامعہ بلوچستان میں مبینہ طورپرطلباء وطالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ذمہ داروںکوسخت سے سخت سزادیاجائے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روزحافظ حسن شباب،محمدعارف ودیگرکے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں مبینہ طورپرطلباء وطالبات کوہراساں کرنے سے متعلق واقعے سے پشتون بلوچ معاشرے کاسرشرم سے جھک گیاہے جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوںنے کہا کہ سابق ادوارمیں بھی اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں اورجامعہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیںچند عناصرملوث پائے گئے جوکہ آض بھی اعلیٰ عہدوںپرفائزہیں، اس طرح کے واقعات میں اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں وگرنہ جامعہ کاسول انتظامیہ اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی موجودہ حکومت تعلیمی اداروں میں فحاشی اورمنشیات فروشی کادھندہ چلانے کامغربی ایجنڈہ لے کرآئی ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق تمام محرکات کوسامنے لاکرذمہ داروںکوسخت سے سخت سزادی جائے،جمعیت طلباء اسلام اس ضمن میںبہت جلد تمام طلباء سیاسی تنظیموںکااجلاس بلاکرمتفقہ طورپرتحریک چلانے کااعلان کرے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں