بلوچستان میں خوراک کے شعبے میں کام کررہے ہیں، مارسل سٹالن

صوبے میں خواتین اوربچوں میں غذائی قلت کامسئلہ ہے، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزایف اے او

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) کوئٹہ میں عالمی یوم خوراک کی مناسبت سے سیمینار اور تصویری نمائش کیا گیا،سیمینار سے خطاب میں چیف ٹیکنیکل ایڈوائزایف اے او مارسل سٹالن کا کہناتھا کہ بلوچستان میں خواتین اوربچوں میں غذائی قلت کامسئلہ ہے،ایف اے او کی کوشش ہے کہ غذائی قلت کے مسئلہ پرقابو پایاجائے،کوئٹہ کے ادارہ زرعی تحقیق اورترقی میں منعقد ہ سیمیناراورتصویری نمائش کاموضوع صحت مند غذا اورصحت مند دنیاتھا سیمینارمیں ایف اے او کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزمارسل سٹالن ،محکمہ امورحیوانات اورادارہ زرعی تحقیق کے حکام نے شرکت کی، سیمینار میں بلوچستان میں خوراک کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی،اس موقع پر چیف ٹیکنیکل ایڈوائز ایف اے اومارسل سٹالن نے کہا کہ بلوچستان میں خوراک کے شعبے میں کام کررہے ہیں، بلوچستان میں خواتین اوربچوں میں غذائی قلت کامسئلہ ہے، ایف اے او کی کوشش ہے کہ غذائی قلت کے مسئلہ پرقابو پایاجائے،یوم خوراک پرنمائش میں مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کی پینٹنگزرکھی گئی ہیں، پینٹنگزمیں بلوچستان میں خوراک اور غذائیت کے مجموعی مسائل کو اجاگر کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں