بلوچستان یونیورسٹی میں جو کچھ ہواوہ انتہائی شرمناک اور اشتعال انگیز ہے،سردار اختر جان مینگل

اپنی ننگ و ناموس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، وائس چانسلر فوری طور پر استعفیٰ دیں ، رکن قومی اسمبلی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سرداراختر مینگل نے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی ننگ و ناموس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے بلوچستان یونیورسٹی میں جو کچھ ہواوہ انتہائی شرمناک اور اشتعال انگیز ہے ایسے واقعات کے تدارک کیلئے مربوط اقدامات کئے جانے چاہئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ہراسگی کے معاملات شرمناک ہیں اپنی ماؤں بہنوں کی عزت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی وائس چانسلر کے خلاف ہمارے تحفظات تھے ۔انہوں نے یونیورسٹی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے اورادارے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ہم ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں اسکے ساتھ ہی تمام پارلیمنٹرینز اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان یونیورسٹی کے اسکینڈل کو بے نقاب کرنے کیلئے تحریک چلائیں جبکہ وائس وانسلر بھی مستعفیٰ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اپنی ماؤں ،بیٹیوں کی حفاظت کی جاتی ہے اور آئندہ بھی کی جائے گی اس معاملے پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں