کوئٹہ، احتساب عدالت نے اراضی کیس میں عدم ثبوت کی بناء پرحاجی سلام آغا، صلاح الدین

اورتحصیلدار محمدجان کو بری کردیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے اراضی اسکینڈل میں عدم ثبوت کی بناء پر حاجی سلام آغا، صلاح الدین اورتحصیلدار محمدجان کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق نیب نے حاجی سلام آغا، صلاح الدین اورتحصیلدار محمدجان کے خلاف اراضی کیس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان تینوں افراد نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے تاہم معزز عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد عدم ثبوت کی بناء پر تینوںافرادکو باعزت بری کردیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں