ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان ،تاجر برادری اور ایف بی آر کے درمیان پل کا کردارادا کررہی ہے،چیف کمشنر انکم ٹیکس (ایف بی آر) یوسف حیدر شیخ

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) چیف کمشنر انکم ٹیکس (ایف بی آر) یوسف حیدر شیخ نے کہاہے کہ ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان ،تاجر برادری اور ایف بی آر کے درمیان پل کا کردارادا کررہی ہے ،ہم تاجر برادری کیلئے ہرممکن سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،ٹیکسز اور دیگر حوالوں سے تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیمبر کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر بدرالدین کاکڑ، سابق صدر جمعہ خان بادیزئی ودیگر نے چیف کمشنر انکم ٹیکس کا چیمبرآف کامرس آنے پر ان کا استقبال کیااور انہیں خوش آمدید کہااس موقع پر چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر بدرالدین کاکڑ کاکہناتھاکہ چیمبرآف کامرس اور ایف بی آر کا چولی دامن کاساتھ ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے حالات ملک کے دیگر اکائیوں کے مقابلے میں یکسر مختلف ہیں لیکن جو ایس آر اوز بنائے جاتے ہیں اس پرعملدرآمد پورے ملک بھر میں ایک ہی انداز میں کیاجاتاہے ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کو اس کی ضمنی حقائق اور حالات کو مدنظررکھتے ہوئے ریلیف دی جانی چاہیے ،ہمیں امید ہے کہ چیف کمشنر انکم ٹیکس ودیگر عملہ صوبے میں بزنس کو فوقیت دیتے ہوئے اس سے وابستہ افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرینگے ،انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ایکسچینج آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز یہ بیان الیکٹرانک میڈیا پر سامنے آیا کہ بزنس کمیونٹی کو کوئی آن نہیں کرنا چاہتا بلکہ انہوں نے کہاکہ ان کے کیسز ان کے حوالے کئے جائیں یا پھر اسے دوسرے محکمے کے انڈر دے دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں شرح خواندگی کی کمی ہے اس لئے لوگوں کو ٹیکس ڈاکومنٹیشن اور دیگر میں مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ٹیکس نظام جتنا سہل ہوگا اتنے ہی لوگ اس جانب راغب ہونگے۔اس موقع پر چیف کمشنر انکم ٹیکس (ایف بی آر) یوسف حیدر شیخ کاکہناتھاکہ ہماری کوشش ہے کہ تجارت سے وابستہ افراد ودیگر کوٹیکس دھارے میں لایاجائے ،چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری ،تاجر برادری اور ایف بی آر کے درمیان پل کاکرداراداکررہی ہے۔

تاجر برادری کیلئے ہرممکن سہولیات پیدا کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں بلکہ ٹیکسز اور دیگر حوالوں سے تجارت سے وابستہ افراد کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اٹھائیںگے اس سلسلے میں چیمبرآف کامرس کو بھی ہمارا ساتھ دیناچاہیے ،انہوں نے کہاکہ اجلاس میں موجود کچھ چہرے شناسا ہے جو شاید ٹیکس بار والوں کی وفد میں شامل تھے ہم نے 20فیصد کی اسکیم کیلئے لسٹیں طلب کی تھی لیکن ابھی تک کوئی ایک بھی وکیل لسٹ سمیت پیش نہیں ہواجس پر ہمارا گلہ تو بنتاہے اگر کوئی شخص بیمار ہو اور وہ یہ کہہ کر ادویات لینے سے انکار کردے کہ فی الوقت وہ کھانا کھائیںگے اس لئے اسے ادویات کی ضرورت نہیں تو ٹھیک نہ ہوگاانہوں نے کہاکہ ٹیکس ایشوز اور دیگر کیلئے فرینڈلی ماحول بنایاجائے گا۔

اس سلسلے میں ہم چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ اس سلسلے میں چیمبرآف کامرس کی تجاویز اور آراء کو بھی اولیت دی جائیگی۔آخر میں چیف کمشنر انکم ٹیکس (ایف بی آر) یوسف حیدر شیخ کو چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر بدرالدین کاکڑ ودیگر کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں