خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ، نواب غوث بخش باروزئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ اور دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سمیت امت مسلمہ کے مجموعی صورتحال پر بہترین تقریر کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، جام کمال بلوچستان میں مثالی حکومت تاحال قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام قبائل پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مودی کی جنگی پالیسوں نے خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، ایران اور سعودی عرب کے درمیان مثالتی کوششیں خوش آئند امر ہے پاکستان عالم اسلام کا اہم ملک اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کی کارروائیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں کرپشن کی روک تھام کے لیے نیب کے ساتھ تعاون کریں تاکہ لوٹی ہوئی دولت کو ملکی خزانے میں جمع کیا جا سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں