کوئٹہ،کرپشن نے معاشرتی و سماجی اقدار اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،سیمینار سے مقررین کا خطاب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:02

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کرپشن نے معاشرتی اور سماجی اقدار کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،بدعنوانی کے تدراک کے لئے اقلیتوں سمیت تمام طبقات کو اپنا کردار ادا ہوگا، تعلیمی اداروں اور گھروں سے شعوری مہم کا آغاز نسل نو کی بہتر ذہن سازی میں معاون ثابت ہوگا، اقلیتی برادری قومی احتساب بیورو کی کرپشن کے خاتمے کی مہم میں شانہ بشانہ کھڑی ہے،کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار پاکستان کی تمام اقلیتوں کے نمائندوں و دیگر مقررین نی''کرپشن کے خاتمے میں اقلیتوں کا کردار اور شعوری پیغام کی ترویج '' کے عنوان سے نیب بلوچستان کے زیر اہتمام گرائمر سکول میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

مقررین میں چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن کیلاش ناتھ کوہلی، سابق وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ، ہرموزی مفیدی،فادر رنارڈ رماینڈرن اور ڈائریکٹر نیب بلوچستان زاہد شیخ شامل تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ کرپشن نے معاشرتی اور سماجی اقدار کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، کرپشن نہ صرف سماجی اقدار کے زوال کا سبب ہے بلکہ یہ ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہے۔

کرپشن کے مضمرات سے نئی نسل کو آگاہ کرنا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم پر معاشرتی سماجی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اس عفریت کی تباہ کاریوں سے بچانا ہوگا۔ اقلیتوں کے نمائندوں نے بدعنوانی کے تدارک کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کرپشن کے ادراک کے لئے اقلیتوں سمیت تمام طبقات کو اپنا کردار ادا ہوگا،نیب پوری طاقت سے کرپشن کے خلاف نبرد آزما ہے، معاشرے کے تمام طبقات کو اس جدوجہد میں نیب کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کرپشن نے معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کرکے معاشرتی و سماجی اقدار کو نقصان پہنچایا ہے،معاشرے میں بدعنوانی کی وجوہات تلاش کرکے اس کے ادراک کے لئے اقدامات اٹھانے ہونگے، کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا تعلیمی اداروں سے شعوری مہم کا آغاز نسل نو کی بہتر ذہن سازی میں معاون ثابت ہوگا۔قبل ازیں نیب کے زیراہتمام مضمون نویسی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد و نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں