19اکتوبر کو کیسکو کے تمام ا ٓپریشن سرکلزمیںبجلی صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہریاں منعقد ہونگی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام مختلف آپریشن سرکلز میں صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں بروزہفتہ19اکتوبرکو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام لیاقت بازار سب ڈویژن کیسکوکے دفتر واقع نجم الدین روڈ کوئٹہ میںبروز ہفتہ19اکتوبرکو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری منعقدہو گا اسی طرح کوئٹہ سے باہر کیسکو پشین سرکل کے تحت یاروسب ڈویژن کے دفتر،خضدارسرکل کے تحت سوراب سب ڈویژن کے دفترمیں ، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتمام ایکسئن سبی ڈویژن کے دفترسبی شہر میں، کیسکولورالائی سرکل کے تحت ژوب سب ڈویژن کے دفتر واقع ژوب شہر میںبروزہفتہ19اکتوبرکو بوقت صبح10بجے کھلی کچہریاںمنعقد ہوں گے کھلی کچہر یوںمیںکیسکو آپریشن سرکل کے تمام متعلقہ ا فسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

لہٰذا کیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات اوربجلی سے معلق دیگرمسائل کے حل کیلئے اپنے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہریوںمیں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کی بر وقت شکایات کاازالہ کر کے انہیں ریلیف دیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں