آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یو آئی کوئٹہ کے تحصیل و یونٹ امرا ونظما کا اہم اجلاس

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امرا ونظما کا اہم نمائندہ اجلاس 27 اکتوبر آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی دفتر جناح روڈ میں زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا جسمیں تمام حلقوں کے امرا ونظما نے آزادی مارچ کی کامیابی اور تیاریوں کے سلسلے میں اپنی کارکردگی اور حکمت عملی پر آرا و رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مزید کام تیز کرنے اور دعوت عام کرنے پر زور دیا گیا اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ تحصیل کچلاک کے امیر مولانا خدائے دوست مولانا مفتی عیبد اللہ آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے حوالے سے تاریخ ساز تحریک کانام ہے جو اس صدی کی بڑی تاریخ رقم کرے گا کیونکہ جمعیت علما اسلام نے ہر دور میں باطل اور طاغوتی قوتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے آزادی مارچ اسلام آباد پر قبضہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ پر امن طریقے سے قادیانی نواز معیشت دشمن حکومت کیخلاف بھرپور نفرت کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ ہر صورت میں ہو کر رہے گا بلکہ ہماری آمد سے پہلے حکمران حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ سے کسی کو خطرہ نہیں سوائے یوٹرن لینے والوں اور یہودی لابی کو انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے ایک تاریخ ساز مارچ سے ثابت ہو گا کہ آزادی مارچ ملک کے مفاد اور استحکام کیلئے ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں