ریاست مدینہ کے دعویداروں نے قوم کو تبدیلی اور خوشنما نعروں سے گمراہ کیا ،مولانا غلام سرور موسی خیل

جمعیت علما اسلام کے ہوتے ہوئے کسی حکمران کو پاکستان کے نک اسلامی تشخص کو مٹا نے کی اجازت نہیں دیں گے،صوبائی نائب امیر جے یو آئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر سابق صوبائی وزیر مولانا غلام سرور موسی خیل نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے قوم کو تبدیلی اور خوشنما نعروں سے گمراہ کیا ہے ریاست مدینہ کے دعویداروں حکمران ملکی معیشت کے ساتھ ملکی اسلامی تشخص کو مٹا نے کے درپے ہیں لیکن جمعیت علما اسلام کے ہوتے ہوئے کسی حکمران کو پاکستان کے نک اسلامی تشخص کو مٹا نے کی اجازت نہیں دیں گے مولویوںکے سیاست ختم کرنے والے مولویوں سے مذاکرات کے بیگ مانگ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام بلوچستان صوبائی نائب امیر ضلع موسی کے ضلعی امیر مولانا غلام سرور موسی خیل جنرل سیکرٹری انجینئر جاجی پائیوخان سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاذ اللہ ضلعی سرپرست اعلی مولانا عبد الکریم ضلعی نایب امیر مولانا شیر محمد ملک نصیب نے موسی خیل میں آزادی مارچ کے تیاریوں کے سلسلے میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔

(جاری ہے)

جمعیت علما اسلام حکمرانوں کے دھمکیوں سے اور گرفتاریوں سے مرعوب نہیں ہو ینگے دھمکیاں پرویز مشرف کے آمریت کے تسلسل ہے جمعیت ملکی استحکام و سالمیت کا جنگ ہر محاذ پر ڈٹ کر لڑ رہے ہیں آزادی مارچ عقیدہ تحفظ ختم نبوت مساجد و مدارس اور اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملکی و بین الاقوامی سطحی پر امام سیاست کاکردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مولویوں نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے قادیانی نواز حکمرانوں سے مولویوں کے بے داغ ماضی کے سیاست برداشت نہیں ہو رہا ہے ملک کو مولویوں اور مذہبی طاقتوں نے نہیں بلکہ کرپٹ اور کرپشن خو ر ٹولہ نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی تیاریاں ضلع موسی خیل میں عروج پر ہے جمعیت علمائے اسلام ضلع موسی خیل کے ہزاروں کارکن ہزاروں گاڑیوں کے صورت میں صوبائی قیادت میں اسلام آباد جانے والے قافلے میں شریک ہونگے دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع موسی خیل کے ضلعی امیر سابق صوبائی وزیر مولانا غلام سرور موسی خیل نے آزادی مارچ کے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے جمعیت علما اسلام ضلع موسی خیل کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امرا ونظام کا نمائندہ اور اہم اجلاس بروز اتوار بوقت صبح دس بجے موسی خیل ہاوس میں طلب کر لیا گیا ہے جسمیں اہم فیصلے متوقع ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں