جامعہ بلوچستان میں ہراسگی کے واقعہ نے والدین سمیت پورے سماج کو ہلا کر رکھ دیا، جان محمد بلیدی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں ہراسگی کے واقعہ نے والدین سمیت پورے سماج کو ہلا کر رکھ دیا۔اس منفی عمل کی پاداش میں بلوچستان یونیورسٹی کے وی سی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے یونیورسٹی انتظامیہ صفائی پیش کرنے میں ناکام ہوچکا ہے وی سی پر اب اعتماد باقی نہیں رہا گورنر بلوچستان اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر وی سی بلوچستان یونیورسٹی کو برطرف کریں۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی کے انتظامیہ کے خلاف طلبا بلوچستان یونیورسٹی ایک عرصے سے سراپا احتجاج تھے لیکن کوئی بھی ان کے خدشات اور بیانات پر توجہ نہیں دے رہا تھا اب وہ خدشات سچ ثابت ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود لیت و لال سے کام لیا جارہا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے مالی کرپشن ایک عرصے زبان زد عام تھے اب ہراسگی کے واقعات نے معاملات کو اور زیادہ سنگین و گھمبیر بنا دیا ہے لہذا اس پر کسی نہ پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت ہے بلکہ وقت ضائع کیے بغیر پوری یونیورسٹی انتظامیہ کو وی سی سمیت فارغ کیا جائے تاکہ درس و تدریس کا عمل اعتماد و یقین کے ساتھ جاری رہ سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں