بلوچستان لیویز فورس نے ہر مشکل وقت میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،ڈپٹی کمشنر پشین

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر پشین میجر(ریٹا ئرڈ ) اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ بلوچستان لیویز فورس مثالی اور بہادر فورس ہے جس پر ہمیں فخر ہے بلوچستان بلخصوص پشین میں امن وامان کے حوالے سے لیویز فورس کا اہم کردار رہا ہے لیویز فورس کے جوانوں نے جرائم اور منشیات کے خاتمے سمیت ہر مشکل وقت میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین لیویز کی مختلف مقدمات میں پکڑی جانیوالی تقریباً بارہ سو کلو گرام منشیات کو جوڈیشل مجسٹریٹس کی موجودگی میں تلف کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی ، کرنل امان اللہ مینگل ،جوڈیشل مجسٹریٹس فیصل حمید، جہانگیر ،فائزہ بختاور، ثمینہ نسرین، اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون، اسسٹنٹ کمشنر خانوزئی سعید احمد دمڑ، ملک سعداللہ جان ترین میجر علی محمد ترین اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کا نوے فیصد ایریا لیویز فورس کے پاس ہے الحمد اللہ ماضی کی نسبت جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ہماری تربیت یافتہ کیو آر ایف فورس بھی ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار وفادار ہے لیویز فورس نہ صرف عوام کی تحفظ اور امن وامان کے حوالے سے بہتر کام کررہی ہے بلکہ قدرتی آفات سمیت دیگر حادثاتی صورتحال میں بھی لیویز فورس پیش پیش نظر آرہی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میجر (ریٹائرڈ ) اورنگزیب بادینی نے کہا کہ ًلیویز ایک ابھرتی ہوئی فورس ہے لیویز فورس جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے ڈسٹرکٹ میں لیویز تھانوں ،ہتھیاروں اور گاڑیوں کی مزید ضرورت ہے انشائ اللہ بہت جلد یہ ضروریات پوری ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ میں لیویز کی 880کے قریب نفری ،44تھانے اور چیک پوسٹس ،بکتربند گاڑی ، جی ایس ایم لوکیٹر اور ایمبولینس وغیرہ موجود ہے ڈسٹرکٹ کی لیویز فورس تمام تر خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس جہاں دہشت گردی سے نبردآزما ہے وہی دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے بھی سرگرم ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں