انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان سے چین کے صوبہ گونڈنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنر ل پولیس یانگ ریہو کی ملاقات

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے سینٹرل پولیس آفس میں چین کے صوبہ گونڈنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنر ل پولیس یانگ ریہوکی قیا دت میں سات رکنی اعلیٰ پولیس آفیسران پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حید رعلی شکوہ، ایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان اور آر پی او/ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے علاوہ دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان اور چینی پولیس آفیسران کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پولیسنگ ، انوسٹی گیشن اور جدید تربیت پر بھی با ت چیت ہوئی۔چینی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پولیس یانگ ریہونے کہا کہ عوامی جموریہ چین اور اسلامی جموریہ پاکستان کے مابین دیرینہ اور دوستانہ تعلقات میں جس طرح چین میں پاکستان خصوصاً بلوچستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے اسی طرح بلوچستان پولیس کو مختلف شعبو ںمیں بہتری کیلئے مزید تعاون کا خواہا ں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن پولیس کی پیشہ وارنہ صلاحیتیں قابل قدر ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے چینی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پولیس مسٹر یانگ ریہو کا بلوچستان پولیس کی مختلف شعبوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پولیسنگ اور دیگر شعبوں کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا ملاقا ت کے اختتام پرآئی جی پولیس بلوچستان نے چینی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پولیس مسٹر یانگ ریہو کو پولیس کی یاد گاری شیلڈ ،سوینیئراور تحائف بھی دیئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں