۔ نیب آزاد و خود مختار ادارہ نہیں انتقامی کارروائیوں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے استعمال کیاجاتاہے ،حاجی عبدالستارشاہ چشتی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:35

_ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرپٹ مافیاز پر نیب نے پردہ ڈالا ہے نیب کی امتیازانہ کارروائیوں سے شکوک وشبہات جنم رہی ہے نیب آزاد و خود مختار ادارہ نہیں انتقامی کارروائیوں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے استعمال کیاجاتاہے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود باہر پڑے ہوئے اثاثے آج تک نہ لاسکے باہر پڑے ہوئے اثاثے ملک کی خزانے میں جمع نہ ہو جائے تو یہ احتساب کاعمل ادھوری ہے بلکہ کرپٹ مافیاز کی کیسز بند کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی لبادے میں آمریت کوفروغ دیا جارہاہے سول اداروں سے آزادی اوراختیارات کوسلب کیاجارہاہے جہاں سے اقتدار کی پروانے ملتے ہیں وہاں سے ملکی اورقومی فیصلے مسلط کئے جاتے ہیں قومی ادارے نام تک رہ چکے ہیں ملک میں سیاسی جماعتوں کی اختلاف سے غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھارہے ہیں ایسے اقدامات سے معلوم ہورہے ہیں کہ یہ جمہوری حکومت نہیں بلکہ آمرانہ قوتوں کا تشکیل کردہ ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات کی ہر فورم پر مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک کودرپیش اندرونی اوربیرونی سازشوں کی راستہ روکنے کیلئے ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں پر بھاری زمہ دار عائد ہے درپیش چیلنجز اور سازشوں سے قوم کوآگاہ کرناہے ذاتی مفادات کی بجائے ملک وقوم کی اجتماعی مفاد کاسوچنا ہو۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں