فرنٹئیر کور بلوچستان نے لورالائی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا2 خودکش حملہ آور ہلاک ایک اہلکار زخمی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) فرنٹئیر کور بلوچستان نے لورالائی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا2 خودکش حملہ آور ہلاک ایک اہلکار زخمی ، تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان نے لورالائی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیافرنٹئیر کور کے اہلکاروں نے ایف سی چیک پوسٹ پر موٹرسائیکل پر سوار 2 مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر مشتبہ دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائر نگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی فرنٹئیر کور بلوچستان کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگردوں کا تعاقب کیا سپین مسجد کے قریب ایف سی اہلکاروں نے مبینہ دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے فرنٹئیر کور کے اہلکاروں سے مقابلے کو ترجیح دی آدھ گھنٹے کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد زخمی ہوئے، زخمی دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ایف سی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور دونوں دہشت گرد کو موقع پر ہلاک کردیا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایف سی کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ۔

(جاری ہے)

آپریشن اور سرچ کے بعد علاقے کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں