بلوچستان اسمبلی ،صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور بی این پی کے رکن ثناء بلوچ کے درمیان تلخ کلامی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور بی این پی کے رکن ثناء بلوچ کے درمیان تلخ کلامی ، جمعہ کو اسمبلی اجلاس کے دوران ثناء بلوچ اظہار خیال کر رہے تھے کہ زمرک اچکزئی نے کہا کہ میں نے بیرون ملک جانا ہے اپنی بات کرنا چاہتاہوں تا کہ میں جا سکوں جس پر ثناء بلوچ نے فلو ر چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء صوبے کے اہم مسائل کے بجائے اخبار والوں سے کوریج نہ ملنے کا شکوہ کر رہے ہیں کہ اخبار والے میرا فون نہیں اٹھاتے جس پر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ کوریج نہ ملنا میرامسئلہ ہے اپوزیشن کو فرنٹ پیج کر کوریج مل جاتی ہے جس پر انہیں مزہ آتا ہے اس دوران دونوں اراکین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی بعد میں چیئر مین نصر اللہ زیرے نے فلو ر انجینئر زمرک خان اچکزئی کو دیا جس کے بعد انہوں نے اظہار کیا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں