شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عوام میٹروپولیٹن کاپوریشن کے عملے کے ساتھ تعان کرے، صالح بھوتانی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر بلدیات صالح بھوتانی کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عوام میٹروپولیٹن کاپوریشن کے عملے کے ساتھ تعان کرے، یہ شہر ہمارا ہے اس کی صفائی ہماری ذمہ داری ہے، ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے امداد چوک سے سیٹلایٹ ٹاون تک خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی ہے، یہ سلسلہ چلتا رہے گا ان خیالات کا اظہار انہون نے سٹیلائٹ ٹاون لہڑی چوک پر خصوصی نالہ صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی، صوبائی وزیر بلدیات صالح بھو تانی کا کہنا تھا کہ جب سے یہ نالے بنائے گئے ہیں اس کے بعد ان کی صفائی نہیں ہوئی ہے ہم پہلی مرتبہ ان نالوں کی صفائی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا خصوصی نالہ صفائی مہم کے تحت شہر میں دو فیز میں 32 نالون کی صفائی کی جائے گئی جس کے لیے ہم نے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور اگر ان نالون کی صفائی کے لیے مزید فنڈز درکار ہو تو ہم میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فراہم کرے گے تا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہو سکے ، انہون نے کہا کہ شہر میں صفائی کے لیی7ادارے کام کر رہے ہم نے وزیر اعلی بلوچستان سے کہا ہے کہ تمام اداروں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے تا کہ شہر کی صفائی کے لیے ایک بہتر پالیسی بنائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مشینری کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کی بھی کمی ہے جس کے لیے ہم نے وزیر اعلی کو کہا ہے، امید ہے کہ جلد اس کمی ہو بھی پورا کیا جائے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی، کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کی صفائی کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں