بلوچستان عوامی پارٹی بلا تفریق صوبے کے عوام کی خدمت کر رہی ہے،سردار محمد صالح بھوتانی

بلوچستان کو نفرت، تعصب اور تفریق سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ،صوبائی وزیر بلدیات کا شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلا تفریق صوبے کے عوام کی خدمت کر رہی ہے، بلوچستان کو نفرت، تعصب اور تفریق سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ، نوجوان پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، یہ بات انہوں نے گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں سینکڑوں طلبا ء کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر پارٹی کے رہنماء سردار نور احمد بنگلزئی ،ملک خدا بخش لانگو، شائستہ کاسی سمیت دیگر بھی موجود تھے، سردار صالح بھوتانی نے کہا کہ نوجوانوں کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی نمائندگی درست انداز میں کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ذاتی مفادات کے بجائے پاکستان اوربلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہے ملک میںجمہوریت کی مضبوطی بلوچستان عوامی پارٹی کا مشن ہی2018کے انتخابات میں صوبے کی عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی کو مینڈیٹ دیا اس نے ثابت کردیا کہ عوام نے بی اے پی کے منشور کو تسلیم کیا ہے اور یہی وہ جماعت ہے جو بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ پارٹی پیغام کو پورے صوبے میں عام کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں