حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے ، مولانا عبدالواسع

قومی اثاثے خطرے میں ہیں ،معیشت تباہ ہے ، آزادی مارچ ایک جماعت نہیں بلکہ قومی تحریک ہے ،صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے ، قومی اثاثے خطرے میں ہیں ،معیشت تباہ ہے ، آزادی مارچ ایک جماعت نہیں بلکہ قومی تحریک ہے جسے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ، حکومتی کی اتحادی جماعتوں نے تاریخی غلطی ہے وہ ہماری تحریک میں شمولیت کر کے اپنی غلطی سرھاریں ، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو جتک ہائوس کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر اراکین اسمبلی اصغر علی ترین ،حاجی نواز کاکڑ،جمعیت کے رہنماء عثمان بادینی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے، مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل چکاہے کشمیر کو واپس ہماری تحریک واپس لا سکتی ہے حکومت نے قوم اثاثو ں اور ملک کو ناقابل تسخیر نقصان پہنچایا ہے ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحد ہ میں تقریر کر کے عمران خان نے پاکستان کو دہشتگرد ی کی پشت بناہی کرنے کا اعتراف جرم کرلیااور ملک کے ایٹمی سمیت دیگر اثاثو ں کو دائو پر لگایادیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو ملک کے دفادار ظاہر کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہم معیشت کی بحالی ، پاکستان کے دفاع و بقاء اور سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،عوام کی کمر تور مہنگائی سے جان چھڑوائیں گے،انہوں نے کہا کہ عوام اٹھ چکی ہے اور ہمارے ساتھ بھی ہے اور ہمیں اس جدوجہد کا نتیجہ بھی ملے گا،اے این پی ،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن) ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ہمارے نہیں بلکہ قومی تحریک کے ساتھ ہیں کچھ جماعتوں نے حکومت سے اتحاد کر کے تاریخی غلطی کی ہے وہ بھی قومی تحریک میں شامل ہوں اور اپنی غلطی کو سدھاریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں