شہداء کربلاء حضرت امام حسینؓ اوران کے ساتھیوں کی شہادت کے چہلم کے موقع پر کوئٹہ میںماتمی جلوس برآمد ہوگا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) شہداء کربلاء حضرت امام حسینؓ اوران کے ساتھیوں کی شہادت کے چہلم کے موقع پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی ۷ماتمی جلوس برآمد ہونگے چہلم کے موقع پر ماتمی جلوس میں 22دستے شرکت کرینگے جن کی قیادت شیعہ کانفرنس کے صدر دائود آغا کرینگے تفصیلات کے مطابق شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر علم تعزیوں اور ذولجناح کا ماتمی جلوس کل برآمد ہوگاماتمی جلوس ہزارہ ٹاون اور مری آباد سے برآمد ہونگے جلوس میں 22ماتمی دستوں پر مشتمل جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داد آغا کریں گے جلوس اپنے روایتی راستے تاج محمد روڈ ، طوغی روڈ، یزدان خان روڈ ، علمدار روڈ سے ہوتا ہوا بحشت زینب قبرستان پر اختتام پریز ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں