جمعیت علما اسلام نظریاتی کے رہنماء مولوی رحیم الدین کے فرزند محمد مزمل اور نظرمحمد کے فرزند میراجان ٹریفک حادثہ میں شہید

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے رہنماء مولوی رحیم الدین کے فرزند محمد مزمل اور نظرمحمد کے فرزند میراجان ٹریفک حادثہ میں شہید ہوگئے فاتحہ خوانی جامع مسجد ابوبکر صدیق موسی کالونی بڑیچ آباد میں جاری ہے محمد علاالدین کاکڑکی والدہ اورگل افغان کی چچی وفات پاگئی دریں اثناء جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنوینئر مولاناعبدالقادرلونی ضلعی امیر حضرت مولانا قاری مہراللہ مرکزی ڈپٹی کنوئینر عبیداللہ حقانی‘ مولانا محمد ابراہیم ‘مولانا رحمت اللہ حقانی ‘ مولانا شمس اللہ ‘مولانا عبداللہ‘ مولانا محمد حسن ‘مفتی محمدشاہ ودیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کی درجات کوبلند فرمائے اورپسماندگان کوصبر جمیل عطاء فرمائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں