ئ* بلوچستان یونیورسٹی کا واقعہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائیگا،ڈاکٹر ناشناس لہڑی

اتوار 20 اکتوبر 2019 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) بی این پی(عوامی)کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کا واقعہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائیگا بی این پی(عوامی)اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے میر اسد اللہ بلوچ نے واقعہ کیخلاف اسمبلی کے فلور پر آواز بلند کر کے بہتر انداز میں بلوچستان کیعوام کی ترجمانی کی یکم نومبر کو بلوچستان یونیورسٹی واقعہ کیخلاف اور چمن ٹو کراچی روڈ کو ڈبل بنانے کے حوالے سے بی این پی (عوامی)ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام جلسہ عام منعقد ہوگاجنرل باڈی اجلاس سے بی این پی (عوامی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی،سی سی کے ممبر ڈاکٹریاسر شاہوانی،سی سی کے ،ممبر الہی بخش بلوچ،سینئر رہنماحاجی علی نواز لہڑی،میر عبدالستار شاہوانی،بلوچ خان لہڑی،لالا حسن بلوچ،ظاہر لہڑی ،محمد حنیف محمد حسنی،عید محمد لوچ،افتخار بنگلزئی،بہادر ناشناس لہڑی،ابراہیم یوسفزئی،راج کمار ،مرزا کامران علی،خلیل مینگل،حافظ وحید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کا واقعہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے اور یہ بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائیگا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بی این پی (عوامی)اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے بی این پی(عوامی)کے مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر و پارلیمانی لیڈر میر اسد اللہ بلوچ نے جس انداز میں بلوچستان یونیورسٹی کے ایشو کو اسمبلی کے فلور پر اٹھایا اور جس طرح بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کی پارٹی کے کارکن میر اسد اللہ بلوچ کے اس اقدام پر فخر کرتے ہیں موجودہ وی سی سمیت واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے بلکہ انکو نہ صرف گرفتار کیا جائے بلکہ عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھنانی حرکت کا سوچ بھی نہ سکیں علاوہ ازیں جنرل باڈی اجلاس میں کمشنر مکران طارق زہری سمیت دیگر جاں بحق ہونیو الے افراد کیلئے خسوصی طور پر دعا کی گئی اور جنرل باڈی کے اجلاس مین وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چمن تا کرای قومی شاہراہ کو جلد از جلد ڈبل کیرج وے بنایا جائے اس خونی شاہراہ نے ہمارے سینکڑوں عظیم انسانوں کو نگل لیا ہے جنرل باڈی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان یونیورسٹی واقعہ اور چمن ٹو کراچی ڈبل بنانے کے حوالے سے یکم نومبر کو بی این پی(عوامی)ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا احتجاجی جلسہ عام کی مناسبت سے مختلف زیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی 25تاریخ کے بعد کوئٹہ میں موٹر سائیکل ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جائیگا اور مختلف علاقوں میں جلسہ عام کے حوالے سے پروگرام منعقد کیئے جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں