صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہود کیلئے ترقیاتی منصبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے، آغا شکیل احمد درانی

پیر 21 اکتوبر 2019 15:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمد درانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مختصر مدت میں عوام کی فلاح و بہود کے لئے مختلف ترقیاتی منصبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہیں عنقریب خضدار میں ایک ارب 25کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بلا امتیاز ضلع بھر میں شروع کرنے والے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ خضدار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قبائلی راہنما میر فیاض زنگیجو سردار بلند خان غلامانی سردار عزیز محمد عمرانی میر عتیق ساجدی بشیر احمد جتک عبدالصمد کرد میر عبدالقیوم ساسولی ۔میر ظفر زنگیجوو دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو سنجیدہ نہیں لیا موجودہ حکومت کو عوام کی بھر پور پذیرائی اوراعتماد حاصل ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور نوجوانوں کو روز گار فراہمی کے لئے میگا منصوبے شروع دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں مثالی امن قائم ہے اس لئے سرمایہ کا ر بلوچستان خصوصا خضدار میں سرمایہ کاری کے لئے رجوع کررہے ہیں سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ خضدار میں ماربل سٹی ،اندسٹریل زون کے قیام سے خضدار مزید ترقی کریگا اور نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع میسر ہونگے چمن تا حب قومی شاہراہ دو رویے ہونے اور بیسمہ تا خضدار سی پیک روڈ تعمیر ہونے سے خضدار کا نقشہ تبدیل ہوگا،آغا شکیل احمد درانی نے کہا کہ حکومت صوبے میں قیام امن ،تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اس لئے عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو کر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں