تعلیمی نظام جتنا پختہ اور عمدہ ہوگا قوم اتنی ہی مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگی،ڈپٹی کمشنر

پیر 21 اکتوبر 2019 17:22

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیمی نظام میں پوشیدہ ہے، تعلیمی نظام جس قدر پختہ اور عمدہ ہوگا قوم اس قدر مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگی، تعلیم کے بغیر کسی قوم نے کبھی ترقی نہیں کی جس قوم کو بھی ترقی کے بلند مدارج پر دیکھا گیا اور اس کی وجوہات پر غور کیا گیا تو اس کی ترقی کا سبب تعلیم ہی نظر آیا۔

اس کے ساتھ ہی نظام تعلیم کمزور ہو تو اس قوم کے زوال میں کسی کو شک نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میںجاری بی اے ،بی ایس سی امتحانی سنٹرکا دورہ کرنے اور امتحانی سنٹر کا معائنہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ امتحانی سنٹر جمیل آغا ، صاحبزادہ محمد نسیم،پروفیسر عطاء الراحمن ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے امتحانی عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقل کی روک کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں تمام چیلنجز کا مقابلہ قلم وکتاب سے ہی ممکن ہے، تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، نقل طلباء کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے، نقل ناسور ہے برداشت نہیں کی جائے گی۔ طلباء نقل کی بجائے محنت پر انحصار کریں۔

انہوں نے کہا کہ نقل کے ذریعے ڈگری حاصل کرنیوالے نوجوان مقصود و منزل پر نہیں پہنچ سکتے، نقل ایک ناسور ہے جو طلباء کے مستقبل کو دیمک کی طر ح چاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم طلباء و طالبات کا روشن مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی عملہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کیلئے کے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے طلباء و طالبات کے رول نمبر سلپ بھی چیک کیں اور ہال کے باہر تعینات لیویز اور پولیس اہلکاروں کوہدایت کی کہ وہ امتحانی ہال میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کواندرجانے کی اجازت نہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں